اسلام آباد: نجی ٹی وی کے مطابق اے آئی جی عاشر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے… پولیس کا کہنا ہے کہ عاشر حمید کی پر اصرار ہلاکت گولی لگنے سے نہیں ہوئی، جسم پر گولی یا زخم کا کوئی نشان موجود نہیں… زمین پر پڑا خون ناک یا منہ سے بہہ سکتا ہے… پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق کا علم ہوگا….
عاشر حمید اسلام آباد میں اے آئی جی آپریشنز تھے اور وہ پولیس لائن میں رہائش پذیر تھے… یاد رہے کہ عاشر حمید کا ایک ماہ قبل بلوچستان تبادلہ کردیا گیا تھا…