کور کمانڈر کی مداخلت، سندھ حکومت رینجرز تعیناتی میں توسیع پر تیار

[pullquote]کراچی : کور کمانڈر کراچی کی مداخلت رنگ لے آئی، سندھ حکومت رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر تیار ہوگئی۔[/pullquote]

وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس میں اہم ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے معاملات حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سندھ حکوتم رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کردے گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی اہم بیٹھک کل دبئی میں لگنے والی ہے، جس کیلئے بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء کل اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلانے کا اعلان کیا تھا، جس پر پی پی پی حکومت کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ رینجرز نے کرپشن میں ملوث اسد کھرل کی گرفتاری کیلئے نیب کی درخواست پر لاڑکانہ میں کارروائی کی تو سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان تنازع کھل کر سامنے آگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے