جلد سونے والے بچے موٹاپے سے محفوظ….

[pullquote]یوں تو موٹاپا سو بیماریوں کے جڑ ہے اوردنیا بھر میں نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں تاہم امریکی ماہرین نے بچوں کو موٹاپے سے محفوظ رکھنے کیلئے آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔[/pullquote]

ماہرین کے مطابق رات میں آٹھ بجے تک سونے والے بچوں میں موٹاپے کے خدشات بے حدکم ہوتے ہیں جبکہ دیر سے سونے والے بچے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کےمحققین کی جانب سے مطالعہ کیا گیا جس میں 977 بچوں کی عمر اور اُن کے سونے کے اوقات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ مطالعہ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسے بچے جورات آٹھ بجے سے قبل سو جاتے ہیں وہ نہ صرف موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ذیابطیس اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے