کشمور کے کچے کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی سمیت 2افراد کو قتل کردیا ،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے ۔
پولیس کے مطابق بابوچاچڑ کے رہائشی ملزم در محمد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے تعلقہ اسپتال کشمور منتقل کردیاگیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔