ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’جسٹس لیگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری،

مشہور کامک کردار بیٹ مین اور سپر مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ’جسٹس لیگ‘ (Justice League)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دینگے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر، جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے اگلے سال 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے