مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کو 4 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو329رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابرکردی۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 589 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 173 رنز بنا کر پاکستان کو 565 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان ٹیم نے دونوں اننگز میں ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 433 رنز بنالیا۔ پاکستان نے لارڈز میں کھیلا گیا پہلا میچ 75 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔