کوئٹہ میں فائرنگ، اسسٹنٹ سب انسپیکٹرجاں بحق

[pullquote]کوئٹہ: رواں مہینے کے دوران پولیس اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ ہے… پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر جاں بحق ہوگئے ہیں۔[/pullquote]

مقامی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منگل کی شب سریاب تھانے کے ایک اے ایس آئی عزیز الرحمان پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے۔ اہلکار کے مطابق ان پر چھکی شاہوانی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

انھیں علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ اے ایس آئی کے قتل کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ رواں مہینے کے دوران پولیس اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل چار جولائی کوچمن پھاٹک کے علاقے میں ایک مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے ایک انسپیکٹر کو ہلاک کیا تھا۔

اس سے قبل جون کے آخری ہفتے میں بھی کوئٹہ شہر میں سریاب کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر دو حملے ہوئے تھے جن میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

رواں سال اب تک کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں 34پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں حالات کی خرابی کے بعد سے بدامنی کے دیگر واقعات کے علاوہ پولیس اہلکاروں پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب حالات میں بہتری آئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے