لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال

ملک کے خود ساختہ عظیم دانشور اور بزعم خود ”عاشق رسول“ اینکر نے بات اور بحث حشرات کی چھیڑی ہے، لیکن شاید انہیں خبر نہیں کہ حشرات رینگتے ہیں، چیختے نہیں۔ چیختے وہ ہیں جن کی کوئی نہیں سنتا۔ تب وہ لاؤڈ سپیکر لیے چنگھاڑنا شروع کردیتے ہیں۔

حالانکہ بات جب لاؤڈسپیکر کی آئے تو احتیاط لازم ہے کیونکہ ایکٹ کی خلاف ورزی جرم ہے لیکن یہ ایسا لاؤڈ سپیکر ہے جو مسلسل دوسروں کی تحقیر و تنقیص میں کھلا رہتا ہے اور مزے کی بات یہ کہ چلتا بھی جمعہ مبارک کے ہی دن ہے۔

یہ لاؤڈ سپیکر کبھی گاڑی کے چالان پر چیختا ہے تو کبھی پتنگ کے کٹنے پہ، کبھی ریٹنگ کا شوق کم ہو اور مستقبل کی وزارت کا خیال دل میں آسمائے تو اس کی آواز کانوں کے پردے پھاڑتی ہے۔ یہ کبھی آئی ایس پی آر کا ترجمان بننے کی ناکام کوشش میں یہ سارے اصول توڑدیتا ہے اور جب وہاں سے بھی آواز نہ سنی جائے تو کسی مکار دوشیزہ کی طرح یہ صاحب لائوڈ سپیکر ٹسوے بہانا شروع کردیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حامل لاؤڈ سپیکر دلوں کے حال بھی جانتے ہیں اور ہر ایک کے راز سے واقف ہونے کے دعویدار بھی۔۔۔۔

مگر بھول جاتے ہیں کہ ان کی شخصیت کن رازوں تلے دبی ہوئی ہے۔ اگر وہ کبھی آشکار ہؤئے تو ریٹنگ کے ساتھ ساتھ روزی روٹی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔۔!!

میری استدعا ان مالکان سے ہے جن کی ملکیتی جگہ پہ یہ لاؤڈسپیکر نصب ہے، اس کو بند نہیں کرسکتے تو کم ازکم آواز ہی کم کرلیں۔۔۔ کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی بھی وقت ”اندر کا مزا“ چکھنا نصیب ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے