پاکستان اور انگلینڈ کا آج تیسرے ٹیسٹ میں ٹکرائو ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ آج سے برمنگھم میں شروع ہورہا ہے جہاں ماضی میں شاہینوں نے ٹیسٹ ڈرا تو کیے ہیں لیکن کبھی ہوم ٹیم کو زیر نہیں کر پائے۔ پاکستان اور انگلستان کا اب تک کا مقابلہ برابری کا رہا ہے ،دونوں ہی ٹیموں میں کمال کے بیٹسمین ہیں ۔جادو گر اسپینر اور اپنی برق رفتاری سے حریف بیٹسمینوں کو ڈرانے دھمکانے والے فاسٹ بولرز ہیں۔

لارڈزمیں شاہین فاتح بنے ،اولڈ ٹریفورڈ میں ہوم ٹیم نے سود سمیت حساب چکتا کیا،اب میدان برمنگھم میں سج رہا ہے جہاں کل شام سے بادل جم کر برس رہے ہیں البتہ آج بارش کی پیش گوئی تو نہیں تاہم ایسے میں ٹاس بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ برمنگھم میں شاہینوں کا ریکارڈ پہلے ہی اچھا نہیں، چار ٹیسٹ ہارے، تین برابر کھیلے ،جیت کوئی نہیں ملی لیکن کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ تاریخ کبھی بھی بدل سکتی ہے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں ٹیم پاکستان میں دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں شان مسعود اور وہاب ریاض کی جگہ سمیع اسلم اور سہیل خان لے سکتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے