کوک سٹودیو کے نئے سیزن میں سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی تحفہ

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ایک تقریب میں پاکستان کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو نائن کی ابتدا سے قبل کوکا کولا پاکستان نے سماعت سے محروم افراد کو موسیقی محسوس کرنے کے منفرد طریقے سے متعارف کروایا۔ اس حوالے سے کوک سٹوڈیو نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین اس نظام کے ساتھ سماعت سے محروم افراد کو موسیقی سننے کا موقع فر اہم کیاہے۔

اس نظام کے تحت سماعت سے محروم افراد کو موسیقی محسوس کرنے کے لیے ایک خصوصی صوفہ تیار کیا گیا ہے جس کے ساتھ سیکٹروں ارتعاشی انجنوں اور ایل ای ڈی لائٹس گانے کی آواز کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں۔ اس صوفے کے گرد ایک بڑی ایل ای ڈی نصب ہے جو موڈ لائٹنگ کو بصری اضافے کے امتزاج سے روشناس کراتی ہے۔ آخر میں صوفے کے سامنے ایک ایل ای دی اسکرین پر ویڈیو چلائی جاتی ہے جبکہ سٹوڈیو میں گٹار، ڈرم کٹ اور اور کی بورڈ سٹینڈ بھی نصب ہیں تاکہ مجموعی طور پر کوک سٹوڈیو سے لطف اندوز ہوسکیں۔

یہ نظام چین میں ایجاد ہوا جس کا پہلی بار معائنہ رواں سال کے اوائل میں کوک سٹوڈیو کی برانڈ مہم ٹیم نے بینکاک میں کیا۔ اس تجربے کی کامیابی کے بعد کوکا کولا پاکستان نے فیصلہ کیا کہ سماعت سے محروم زیادہ سے زیادہ افراد کی موسیقی تک رسائی کو ممکن بنانےکے لیے اس نظام کو طویل المعیاد بنیادوں پر استعال کیا جائے۔ یہ نظام جلد ہی پاکستان پہنچنے والا ہے۔

DSC_9339 (1)

تقریب کے موقع پر کوکا کولا پاکستان کے جنرل مینیجر رضوان خان نے کہا کہ ’کوکا کولا پاکستان سماجی رکاوٹوں کو ختم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے جذبات اور تجربات کا اظہار کریں۔ تاہم کو سٹودیو کی عوام تک رسائی کے باوجود تقریبا ۹۰ لاکھ افراد کسی نہ کسی حد تک سماعت سے محروم ہیں جو کوک سٹوڈیو کے لطف کو محسوس نہیں کرسکتے۔ ہمیں واقعی خوشی ہے کہ اب ہم اس منفرد تجربے سے روشناس ہوگئے ہیں اور اب سماعت ست محروم افراد بھی گزشتہ آٹھ سال سے جاری کوک سٹوڈیو سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔‘

DSC_9292

تقریب میں ایف ای ایس ایف اسکول کے سماعت سے محروم بچوں نے اشارو ں کی زبان میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا۔

کوک سٹوڈیو کا نواں سیزن اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے بھر پور سیزن ثابت ہوگا۔ اگست میں شروع ہونے والے اس سیزن میں نہ صرف معروف اور مشہور گلوکار شامل ہوں گے بلکہ اس میں نئے گلوکاروں کو بھی متعارف کروایاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے