پُر امن ہمسا ئیگی کے لیے امن ضروری ہے، وزیر اعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ پُر امن ہمسائیگی کے بغیر امن ممکن نہیں ،جس کے لئے سارک کے رکن ملکوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، خطے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔ سارک ملکوں کے وزرائے داخلہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے قیام امن کے لیے کوشاں ہے۔ مسائل پر قابو پانے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیرعظم نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون نہایت ضروری ہے،قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پاکستان خطے میں مربوط روابط کے لیے کوشاں ہے۔ میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے،اجلاس میں خطے کے اہم مسائل پر بات ہوگی، مسائل پر قابو پانے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان توانائی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں ، خطے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔چیلنجز کے باوجود سارک نے اہم پیش رفت کی ہے، خطے میں سارک پہلے سے زیادہ متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا وسائل سے مالا مال ہے، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، امید ہے خطے کے ممالک امن کے لیے کام کرتے رہیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے