کومل رضوی کی کراچی میں شاندار پرفارمنس

گزشتہ ہفتے پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کومل رضوی نے کراچی کے ساؤنڈ آف سیزکنسرٹ میں پھرپور پرفارمنس دی۔

کومل رضوی نادیہ فاروق کے تیار کردہ لباس میں بہت حسین لگ رہی تھیں۔

IMG_9907

سامعین نے کومل رضوی کے مشہور صوفی پاپ گانوں ’ایک اللہ کلو میں دردی‘، ’لمبی جدائی‘، اور ’وش ملے‘ پر کھل کرداد دی۔ کومل نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے اپبنے نئے گانے ’دیسن دا راجا‘ پر بھی پرفارمنس دی جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔

دیسن دا راجا کو فیس بک پر اب تک تین لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

IMG_9896

کومل رضوی صوفیانہ کلام کو پاپ موسیقی کے امتزاج کے ساتھ گانے اور اپنی لائیو پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان اور پاکستان سے باہر مشہورہیں۔

ان کی حالیہ کنسرٹ میں جاندار پرفارمنس نے ایک بار بھر ثابت کردیا ہے کہ یہ ورسٹائل گلوکارہ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ شائقین موسیقی کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے