مکئی کا استعمال آپ کو رکھے صحت مند اور توانا…

[pullquote]انسانی صحت کےلیے مکئی (کارن) کے فوائد [/pullquote]

جرنل آف نیوٹریشنل بائیوکیمسٹری، کورنیل یونیورسٹی میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق مکئی کا استعمال مختلف امراض سے بچاتا ہے، جن میں بلند فشار خون، ذیابیطس، ہائی پرٹینشن اور پیدائش کے وقت نیورل ٹیوب کے نقائض شامل ہیں۔۔۔ امریکا، افریقہ اور بعض ایشیائی ممالک مکئی کو بطور غذا استعمال کرتے ہیں۔۔۔ مکئی تقریبا تمام غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔۔۔

مکئی نہ صرف انسانی جسم کے لیے ضروری کیلریز یا حرارے اور میٹابولیزم کو برقرار رکھتی ہے بلکہ اس میں وافر مقدار میں وٹامن اے، بی، ای اور منرلز بھی کا بھی پائے جاتے ہیں۔۔۔ مکئی میں پایا جانے والا فائبر انسانی ہاضمے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے اس کےعلاوہ یہ ہیمورائڈ اور کلریکٹل کینسر سے بھی بچاتی ہے۔۔۔ مکئی کے اندر اینٹی آکسیڈینٹس کی ایک خاص مقدار ہوتی ہے جو کارسینوجینک ایجنٹس کو کنٹرول کرنےکے ساتھ ساتھ الزیمر کی بیماری سے بھی بچاتی ہے۔۔۔

غذا کا حصہ بنانے کے فوائد

مکئی میں کیلوریز یا حراروں کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔۔۔ یعنی کہ 100 گرام مکئی میں 342 کیلوریز پائے جاتے ہیں۔۔ لیکن زیادہ استعمال وزن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔۔۔ ایک اندازے کے مطابق ایک بھٹہ پورے دن کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔۔۔

بواسیر اور بڑی آنت کے سرطان سے بچاؤ۔۔۔

مکئی کا استعمال ہاضمہ اور بواسیر کے مرض کے علاج کے ساتھ ساتھ بڑی آنت کے سرطان سے بچاتا ہے۔۔۔ نیز اس میں پایا جانے والا فائبر بڑی آنت کے لیے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔۔۔

مکئی میں وٹامن کی مقدار

تحقیق کے مطابق مکئی میں پائے جانے والے وٹامن اے، بی اور ای انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔۔۔

معدنیات کی مقدار

مکئی میں فاسفورس، میگنشیم، میگنیز، زنگ، آئرن اور کاپر کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔۔۔ یہ تمام منرلز انسانی صحت کے لیے اہم ہیں۔۔۔

اینٹی آکسیڈنٹس

کورنیل یونیورسٹی کی ایک تخقیق کے مطابق مکئی میں پائے جانے والے اینٹی آکیسڈینٹس کینسر کے مرض کا کھل کر مقابلہ کرتے ہے۔۔۔ مکئی کا استعمال ٹیومر اور چھاتی کے سرطان سے بھی بچاتا ہے۔۔۔

امراض قلب

ایک تحقیق کے مطابق مکئی کے تیل کا استعمال دل کی شریانوں، بلند فشار خون، اسٹروک اور ہارٹ اٹیک جیسے امراض سے بچاتا ہے۔۔۔ نیز جسم میں پایا جانے والا بیڈ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانوں میں تیل کی مقدار کم ہونی چاہیے۔۔۔

ہائپرٹینشن اور ذیابطس پر کنٹرول

انسانی ترقی اور جدید لائف اسٹائل کے باعث غذائی اجناس کے استعمال میں بھی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرزے وقتوں کی طرح انسان کو اب کچی سبزیوں کے استعمال کے علاوہ مکئی کے استعمال کی طرف توجہ دینی چاہیے۔۔۔ مکئی میں پائے جانے والے اجزا ذیابطس سے بچانے کے ساتھ ساتھ ہائپرٹینشن کے مرض کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔۔۔ سائنسدانوں کی یہ تجویز ہے کہ مکئی کا استعمال ایک خاض مقدار میں کی جائے۔۔۔

مکئی کے آٹے کو کئی طرح کی کاسمیٹکس بنانے میں استعمال کیا جارہا ہے لہذا اگرآپ اسے اپنی جلد کی شادابی کے لئے استعمال کریں تو یہ بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

آئی بی سی کے قارعین سے گزارش ہے اگر کوئی شخص کسی مرض میں متبلا ہے اور خوراک ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کررہا ہے تو وہ ضرور مکئی کے استعمال کے حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کرے۔۔۔

References: Cornell University and Journal of Nutritional Biochemistry

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے