اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے شکریہ پاکستان کا آغاز

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے برانڈ انگیج اور سندھ حکومت کے اشتراک کے ساتھ یکم اگست سے ’شکریہ پاکستان‘ مہم کا آغاز کردیا ہے جو ۱۴ اگست ت ک جاری رہے گی۔

فریقین کے مطابق اس مہم کا مقصد اپنی زمین اور وطن کا شکریہ ادا کرنا جس نے ہمیں سب کچھ دیا۔

دو ہفتوں پر محیط اس مہم میں کراچی کے اہم مقامات (پل، چوراہے، گرین بلیٹس وغیرہ) کی سجاوت اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ شکریہ پاکستان مہم کے تحت شہر بھر میں مختلف پروگرامز، کنسرٹس اور آتش بازی کے خصوصی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

[Press Release] ARY Announces Shukriya Pakistan Campaign (7)

اس مہم کے بارے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بانی اور صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ’پاکستان نے ہمیں ایک مقام اور عزت دی ہے اس لیے ضروری ہے کہ بدلے میں ہم بھی اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے کے لیے کچھ ایسا کریں جس سے ان کو خوشی ملے اور اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے