[pullquote]چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ بزدلانہ کارروائی ہے، ریاست پاکستان کے لیے بنیادی فیصلوں کا وقت آگیا ہے ۔ [/pullquote]
انہوں نے سپریم کورٹ بار کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سانحہ کوئٹہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کو بنیادی فیصلے کرنے پڑیں گے چاہے وہ مشکل ہوں یا آسان۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ ایسے حملے ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، وکلا کے تحفظات وفاقی وزیر داخلہ تک پہنچاؤں گا۔