صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ سوات موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ سوات موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا . تعمیراتی کام کا افتتا ح وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کیا. منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2014ء کے تحت شروع کیا گیا. منصو بہ 18 مہینوں میں مکمل ہوگا جس پر 35 ارب روپے لاگت آئے گی .

سوات موٹر وے 81کلومیٹرفاصلے پر مشتمل صوابی میں کرنل شیرخان انٹر چینج سے شروع ہو کر چکدرہ تک جائے گی ۔ کرنل شیر انٹر چینج سے چکدرہ تک سفر 45منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔ منصوبے میں الہ ڈھنڈاور پلئی کے مقامات پر 2کلومیٹر طویل ٹنل بھی شامل ہے۔

سوات موٹروے 2کلومیٹرنوشہرہ، 18کلومیٹر صوابی،40کلومیٹر ضلع مردان جبکہ 21کلومیٹرملاکنڈ کی حدود میں آ تی ہے۔ سڑک کی چوڑائی 80میٹرہوگی اور روزانہ 18000گاڑیاں اس موٹروے کو استعمال کریں گی .

منصوبے میں دھوبیان،اسماعیلہ، کاٹلنگ، پلئی، بخشالی اور چکدرہ کے مقامات پر انٹر چینج بنائے جا ئیں گے ۔ موٹروے کی تکمیل کے بعد 40 سے زائد مقامات کی اہم اور بڑی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو جائے گی ۔ منصوبہ کی تعمیر کی ذمہ داری فرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن کوسونپ دی گئی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے