اس ہفتے (آکل) پاکستان بھر کے سینماؤں میں کل چار اہم فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ ان میں دوہالی وڈ ( انگریزی) ایک پاکستانی (اردو) اور ایک بالی وڈ (ہندی) فلم شامل ہیں۔
تیری میری لو سٹوری
پاکستانی فلم ’تیری میری لو سٹوری‘ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جو ایشا، رامس اور نائل کی محبت کے مثلث کے گرد گھومتی ہے اور اس مثلث سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو ایک مزاحیہ انداز یں پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی ہدایت جواد بشیر نے دی ہیں اورکہانی جواد بشیر اور احمد عبد الرحمان کی تحریر کردہ ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں محب مرزا، عشنا شاہ، عمر شہزاد، محسن عباس حیدر، عظمیٰ خان، لیلیٰ زبیری اور سلمان شاہد شامل ہیں۔ فلم کو رومنٹک کامیڈی کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں
IMDB http://www.imdb.com/title/tt5644634/
آکیرا
آکیرا کالج کی ایک لڑکی ہے جو محنت کرکے اپنے آپ کو ایک خود مختار عورت کی روپ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ لیکن اس کی زندگی تب ایک گرداب کا شکار ہوجاتی ہے جب وہ انجانے میں چار بدعنوان پولیس افسران کے ساتھ ان کے جرم میں شامل ہوجاتی ہے۔
آکیرا کے ہدایت کار اور مصنف اے آر میروگاڈوس ہیں۔ فلم کی اہم کاسٹ میں سوناکشی سنہا، کونکونا شرما، اور اورنگ کاشپ ہیں۔ اس فلم کو کرائم ڈرامہ کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید معلومات لے لیے کلک کریں
IMDBhttp://www.imdb.com/title/tt5465370/
مورگن
ہالی وڈ فلم ’مورگن‘ ایک ایسے کارپوریٹ علوم کے ماہر کی کہانی ہے جس کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کارپوریشن کو نقصان سے بچانے کے لیے اسے لیبارٹری میں تیار کیے گئے ایک مصنوعی انسان کو ختم کرنا چاہیے یا نہیں۔
فلم کی ہدایات لیوک سکاٹ نے دی ہیں جبکہ کہانی سیتھ ڈبلیو اووین نے تحریر کی ہے۔ فلم کے اہم اداکاروں میں روز لیزلی، کیٹ میرا، اور کرس سولیون شامل ہیں۔ اس فلم کو ڈراؤنے ڈرامہ کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے ۔
مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کرں۔
IMDB http://www.imdb.com/title/tt4520364/
میکینک: ریسرکشن
ہالی وڈ کی دوسری فلم ’میکینک: ریسرکشن‘ آرتھر بشپ نامی شخص کی کہانی سے شروع ہوتی ہے جب اس کا خطرناک ترین دشمن اس کی محبت کو اغوا کرلیتا ہے۔ اب آرتھرکو اپنی محبت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تین لوگوں کا قتل کرنا ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے وہ اس ترکیب سے قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ تمام قتل حادثات لگیں۔
اس فلم کے ہدایت کار ڈینس گیمسل اور مصنف فلپ شیلبی اور ٹتونی موشر ہیں۔ فلم کی اہن اداکاروں میں جیسن سٹیتھم، جیسیکا البا اور ٹومی لی جونز ہیں۔ اس فلم کی کیٹگری کرائم ایکشن ہے۔
مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں
IMDB http://www.imdb.com/title/tt3522806/