ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے مقتول ممبر بیرسٹر فہد ملک کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن اسلام آباد نے کی _ ملزم نعمان یعقوب کھوکھر عرف نومی کھوکھرجو کہ تاجی کھوکھر کا قریبی عزیز ہے _ملزم نومی کھوکھر کی جانب سے اسلام آباد بار کے آعلیٰ عہدیداران عدالت میں پیش ہوۓ _ عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی _ضمانت خارج ہونے پر وہاں موجود وکلاء نے جج سے احتجاج کیا _اور بروز پیر جنرل سیکرٹری کی درخواست پر ہڑتال کی _
میڈیا پر خبر آنے کے بعد عوام میں وکلاء کے اس عمل کو سخت ناپسند کیا گیا _ شہریوں کا کہنا تھا ایک تو قاتل کے ساتھ کھڑے ہونا اوپر سے عدالت پر دباو ڈالنا غیر انسانی رویہ ہے _اوپر سے ہڑتالوں پر ہڑتالیں کرنا انصاف کا قتل ہے _ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نائب صدرراجہ عنصر عبّاس اوراسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے امید وار براۓ جنرل سیکرٹری ارباب عالم عباسی کوگرفتاری کے وقت ملزم کے ہمراہ ہونے کو ویڈیو لنک میں دیکھا جا سکتا ہے _