"کُرد انجلینا جولی”جاں بحق

ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اور شامی کارکنان کے درمیان ایک معروف ترین کرد خاتون جنگجو کے مارے جانے کی خبر گردش کرتی رہی جو گزشتہ جمعرات کو شام کے شہر جرابلس کے قریب جھڑپوں میں ہلاک ہوئی۔

مقتول خاتون جنگجو آسیہ رمضان کا تعلق الحسکہ شہر سے ہے۔ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آسیہ کو "کرد انجلینا جولی” کا نام دیا گیا تھا۔ 1996 میں پیدا ہونے والی آسیہ نے سال 2014 کے اواخر میں شامی کرد عسکری یونٹوں میں شمولیت اختیار کی۔ اس نے داعش تنظیم کے خلاف متعدد معرکوں میں شرکت کی۔

آسیہ رمضان جرابلس شہر کے نواح میں جرابلس عسکری کونسل کے معاونت کے لیے موجود فورسز میں شامل تھی۔ اس دوران وہاں جھڑپوں کے دوران وہ دریائے ساجور کے قریب ہلاک ہوئی۔

توقع ہے کہ آسیہ کی تدفین سرکاری طور پر اس کے آبائی شہر الحسکہ میں آئندہ دو روز کے دوران ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے