رائے ونڈ میں سارے پاکستان کو لے کر آؤں گا، عمران خان

[pullquote]چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ رائیونڈ جارہے ہیں، رائے ونڈ میں سارے پاکستان کو لے کر آؤں گا،ساری جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔[/pullquote]

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے،کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں کہنے والے کہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے،اینٹ سے اینٹ میری نہیں بجے گی ،نواز شریف آپ کی اینٹ سے اینٹ بجے گی، پھر جو ہم کریں گے تو آپ کے لیے جدہ ہی بچے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کہ باربار کہہ رہا تھا کہ کیسے ایک وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملکی ادارے تباہ کررہا ہے،اب اسپیکر صاحب نے جو نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا جو عمران خان کے خلاف ریفرنس ہے وہ منظور کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نام نواز شریف کا آیا، اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک پکڑی گئی، وہ ریفرنس مسترد کردیا، میں نے حلال کی کمائی سے فلیٹ لیا، میرا پاناما میں کوئی نام نہیں، میرا ریفرنس منظور کرلیا،اسپیکر نے پارلیمنٹ کی ساکھ ختم کی، ان کی اپنی ساکھ پہلے ہی ختم تھی کہ یہ دھاندلی سے آئے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ تاثر یہ دیا کہ ملک کے ادارے ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کے متلاشی مظلوم کے خلاف ہیں،یہ ہے پاکستان کا نظام، بڑے ظالموں اورڈکیتوں کو پکڑنے کےبجائے انہیں تحفظ دینے کے بہانے ڈھونڈتا ہے،نہ نیب کچھ کرے، نہ ایف بی آر کچھ کرے، ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں،اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کےبجائے جواب مانگنے والے کے خلاف ریفرنس کردیا، اس سے پارلیمنٹ کی ساکھ خراب ہوگی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ پرامن انقلاب کے دروازے بند کرتے ہیں تو خونی انقلاب کے راستے کھول دیتے ہیں، اسپیکر پاناما میں نام آنے والے کو بچارہے ہیں اور جس کا نام نہیں اس کا نام ڈال رہے ہیں، سارے پاکستانیوں کو پتہ ہے کیا ہورہا ہے، رائے ونڈ میں سارے پاکستان کو لے کر آؤں گا، ساری جماعتوں سے رابطہ کروں گا، ادارے انصاف نہیں دیں گے، ان سے کوئی امید نہ لگائیں۔


عمران خان کہتے ہیں کہ ن لیگ کھل کر دھاندلی کرتی ہے، آپ کے سامنے بوریوالہ کا الیکشن ہے، مجھے پتہ ہے کہ ایف بی آر کا چیئرمین بیس پچیس کروڑ روپے ہر ماہ دبئی بھیجتا ہے، اگر جمہوریت میں انصاف کے ادارے کام نہیں کرتے تو عوام کے پاس مظاہروں کے علاوہ کیا آپشن رہ جاتاہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے