رائیونڈ جانے کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان

[pullquote]پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کا فیصلہ حتمی ہے ،کیونکہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے کسی کے گھر میں بالکل داخل نہیں ہوں گے ۔[/pullquote]

عمران خان نے کہا کہ باقی ساری جماعتوں سے بات چیت کررہے ہیں ،دیگر جماعتوں کی شرکت کے لیے تاریخ بڑھاسکتے ہیں، لیکن مارچ محرم سے پہلے ہوگا، سارے پاکستان سے لوگوں کو بلا رہے ہیں یہ تاریخی احتجاج ہوگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے سارے جمہوری اداروں پر قابو پالیا ہے، اداروں کو جو کام کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کررہے ،پارلیمانی کمیٹیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پانامالیکس پر کوئی بات نہیں کرنی ، مجھے ایک جمہوری ادارہ بتائیں ، کہ ان کی جمہوریت میں وہ بہتر کام کررہا ہو ۔

عمران خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا نیب ، اور ایف بی آر بہتر کام کررہے ہیں ، کیا پنجاب پولیس اور ایف آئی اے بہتر کام کررہے ہیں ،؟ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے بجائے انہوں نے اور کمزور کردیا ہے ،اگر 0پنجاب پولیس کا استعمال کیا گیا تو اس کے ردعمل میں شہر اور سڑکیں بند کردیں گے ۔ تحریک انصا ف چیئرمین نے کہا کہ ابھی تک ساری اپوزيشن جماعتیں اکٹھی ہیں ، آخر تک سب کو اکٹھا رکھنے کی کوشش کریں گے ، اکیلا بھی جانا پڑا تو کرپشن کے خلاف چلتے رہیں گے ، اگر وہ دھمکیاں دے رہے ہیں اس کا مطلب ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ن لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے ، یہ ایک ڈکٹیٹر کی گود میں پلی ہوئی ہے ،مجھے بتائيں جنرل مشرف کی آمریت اور ان کی جمہوریت میں کیا فرق ہے ،انہوں نے جمہوری اداروں کو کونسی خودمختاری دی ہے ،مشرف کا جانا اور نواز شریف کا آنا جمہوریت نہیں ہے ، جب ان کی کرپشن اور دھاندلی پر بات ہوتی ہے جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے