[pullquote]آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لے لیا ۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مکمل طورپر باخبر ہیں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیارہے۔[/pullquote]
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میںملکی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف خطے کی تازہ ترین صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہیں، خطے میں پیش آنے والے واقعات کےپاکستان کی سیکیورٹی پراثرات کو بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیارہے، پاک فوج،عوام ملکی سالمیت اورخودمختاری کیخلاف کسی بھی مکروہ منصوبے کوناکام بنادیں گے