ماہ میر آسکرمیں جانے کے لیے نامزد

پاکستانی فلم ’ماہ میر‘ کو پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے ۸۹ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹگری میں نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

ہم فلمز اور ایورریڈی گروپ آف پکچرز کی فلم ’ماہ میر‘ کی ہدایات انجم شہزاد نے دی ہیں اور جسے سرمد صہبائی نے تحریر کیا ہے۔فلم کی اہم اداکاروں میں فہد مصطفیٰ، ایمان علی، علی خان، اور منظر صہبائی شامل ہیں۔ فلم کی موسیقی شاہی حسن نے ترتیب دی ہے۔

ماہ میر کی کہانی موجودہ دور کے ایک باغیانہ خیالات رکھنے والے نوجوان شاعر کے گرد گھومتی ہے جو اپنی جذباتی رویے کی وجہ سے محبت میں ناکامی، تنہائی اور غربت کا شکار ہے۔ اس ہی دوران اس کو اٹھارویں صدی کے شاعر میر تقی میر کی شاعری پڑھنے کے دوران محسوس ہوتا ہے کہ اس کی اور میر کی زندگی میں بے تحاشہ مماثلت ہے اور یہی کہانی کا انجام ہے۔

hqdefault

اس موقع پر فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد کا کہن تھا کہ ’میں اس خبر سے بہت خوش ہوں۔ میں کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے میری فلم کو اس قابل سمجھا کی اس کو آسکر میں نمائندگی دی جائے اس کے علاوہ میں میڈیا، سینما مالکا اورسب سے بڑھ کر ناظرین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں میرے کام کو سراہا۔‘

5627256614aa1

پاکسلتان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی میں کی چیئر پرسن دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے ہیں جبکہ دیگر ممبران میں ارم پروین بلال، زیبا بختیار، عدنان صدیقی، حسن زیدی، شیما کرمانی، سرمد کھوسٹ، جمشید محمود جامی، جمیل دہلوی اور عدنان سرور شامل ہیں۔

اکیڈمی آف موشن پکچرز فار آرٹ اینڈ سائنس آسکر نامزدگیوں کا حتمی اعلان ۲۴ جنوری ۲۰۱۷ کو کرے گی جبکہ ایوارڈز کی تقریب ۲۶ فروری ۲۰۱۷ کومنعقد کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے