انڈیا کی مکاری اور چالاکی ضرب المثل بن چکی ہے ۔ ابھی کچھ دن پہلے کشمیر ی حریت پسند مجاہدوں نے ’’ اڑی‘‘ کے مقام پر انڈین ارمی پر حملہ کیا۔جہاں انڈیا کو بہت زیادہ ملی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک خبر کے مطابق 18 فوجی کام ائے جبکہ 19 سے 30 تک زخمی ہوئے۔ان حریت پسند مجاہدین نے انڈیا جیسے ملک کو تگنی کا ناچ نچایا۔ان کی فوجی طاقت کا بھانڈہ بھوٹ گیا جب ان نوجوان مجاہدین نے ان پر یلغار کرکے اقوام عالم میں خبروں کی زینت بنایا ۔مودی جیسے مسلمانوں کے قاتل نے بنا ثبوت اور شواہد کے حملے کا سارا الزام حسب معمول پاکستان پر ڈالا۔ لیکن اقوام عالم میں کسی نے مودی سے یہ سوال پوچھنے کی ذحمت نہ کی کہ پاکستان میں روزانہ بم دھماکے اور خود کش حملوں میں سینکڑوں لوگ شہید ہوجاتے ہیں کیا پاکستان نے کھبی اس کی زمہ دار انڈیا کو ٹھرایا ہے؟ یہاں ایک ایک دھماکے اور خودکش میں 50 سے100 تک لوگ شہید ہوجاتے ہین کیا کسی نے اس کو انڈیا کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے؟
اگر نہیں تو پھر انڈیا اپنے ملک کا ہر حملی ہر دھماکہ پاکستان کے کھاتے میں کیوں ڈالتا ہے؟ یہی سوال ہے میں نے پہلے عرض کیا بھارتی قوم ایک مکار قوم ہے ۔ اور انڈیا کو کو کشمیر کے مظالم ، گرفتاریاں نظر نہیں اتے ، مگر ایک حملے کو بنیاد بنا کر ایک تیر پر دو شکار والا کھیل کھیلا ناچاہ رہا ہے۔پہلا اپنے پڑوسی اور ایٹمی طاقت پاکستان کو دباوں میں رکھنا ، اور دوسرا کشمیر یوں کو بزور طاقت دبانے کے لئے راہ ہموار کرنا۔
ایک حملے پر اتا واویلا مچایا کہ انڈیا کی مکاری عیاں ہوگئی۔ ہر حملے اور ہر دھماکے کے بعد الزامات کی بوچھاڑ انڈیا کا پرانا شیوہ ہے۔انڈیا کی شروع ہی سے مقصد ہے کہ پاکستان کو دنیا میں کسی طریقے سے بدنام کیا جائے۔پاکستان نے ہر بار انڈیا سے ٹھوس شواہد اور ثبوت مانگے مگر انڈیا ہر بار کھسیانی بلی بن جاتی ہے۔ اور اس بار تو انڈیا نے کھلی طور پر کہہ دیا کہ ہم پاکستان کو دنیا میں اکیلا کردے گے۔ لیکن شاید انڈیا کو معلوم نہیں کہ دنیا میں ان کی الزامات کو تب تک سنجدہ نہیں لیا جاسکتا جب تک ٹھوس شواہد اور ثبوت نہ ہواور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس باربھی مودی اور اس کی حکومت شواہد اور ثبوت کے بغیر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔لیکن دنیا جانتی ہے کہ پاکستان خود کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ لاتعداد قیمتی جانیں ضائع ہوئی بیشمار لوگ بے گھر ہوئے ، کاروبار متاثر ہوئے۔ان حالات میں پاکستان کیسے دوسری ملک میں دخل اندازی کرسکتا ہے؟ دہشت گردی کے اس جنگ میں پاکستان نے بہت سی قربانیاں دی ہیں ۔لیکن انڈیا پھر بھی اج تک الزامات سے باز نہیں ائی ۔ انڈیا یا تو حقیقت سے انکھیں چرارہی ہے یا انکھوں پر واقعی پٹی لگی ہے۔ انڈین ارمی نے کشمیر ی عوام پر جو مظالم ڈھائے جوتکالیف دی ، جتنے عزتیں پامال کئے ، جتنے مسلمانوں کو بے گھر کئے ، جتنے لوگوں کے گھر اجھاڑے اس کے بعد کشمیری عوام سے اپنے حق کے لئے کوئی نہیں اٹھے گا ؟ ازادی کے لئے کوئی قربانی نہیں دے گا؟یہ انڈیا کی خام خیالی ہے خود مظالم کرئے ، لوگوں کو بندوق اور گولیوں کے زور پر دبانے کی کوشش کرے اور پھر اپنی ’’شش محل‘‘میں ارام سے بیٹھ کر یہ سمجھے کہ میرا گھر سلامت رہے میں اوروں کے گھروں جو جلاوں اور دوسروں سے یہ توقع رکھو کہ وہ میرے گھر میں پتھر تک نہیں پھینکے گے، یہ ایک احمقانہ سوچ ہے جو مودی اور اس کی سرکار کی دماغ میں ہے۔
دوسری طرف مودی جیسے خونخوار انسان نے پاکستان کو غربت کے خلاف لڑنے کی دعوت دی ہے۔ان کو شاید اپنے ملک کا علم نہیں کہ انڈیا مں تو لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں۔وہ بھی شراب پی کر غل غپاڑے کرکے ۔ ا س حو الے سے رپورٹ نیٹ پر موجود ہے کہ بھارت کی ادھی سے زیادہ ابادی انتہائی غربت میں زندگی گزار رہی ہے۔ جبکہ پاکستان میں ایک تہائی ابادی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں ایک نئے جائزے کے مطابق بھارت کی اٹھ ریاستوں میں رہنے والے غریب افراد کی تعداد افریقہ کے 26 غریب ترین ممالک سے زیادہ ہے۔یہ ہے انڈیا کی حالت جو الزامات اوردینا میں شور مچانے کے حوالے سے اپنا ایک گھناونا چہرہ تو بنا چکی ہے مگر ملک میں غربت کا یہ عالم ہے۔
بدقسمتی سے یہ ملک اسلحہ کی دوڑ میں تو اگے اگے لیکن غربت کوختم کرنے میں بہت پیچھے ہے۔ایک سروے کے مطابق بھارت میں اکثر بھکاری لکھے پڑے ہیں۔ اج مودی پاکستان کو غربت کے خلاف لڑنے کا چیلنج دے رہا ہے تو پاکستان یہ چیلنج کھلے دل کے ساتھ قبول کرے گی۔لیکن انڈیا کو اپنے الزامات والا رویہ بدلنا چاہئے۔اور اپنی ملکی تعمیر و ترقی پر توجہ دئے۔پاکستان ایشا ء کا اہم ترین ملک ہے یہ انڈیا کی خام خیالی ہے کہ پاکستان دنیا میں اکیلا ہوجائے گا ۔پاکستان ایک نظریہ پر معرض وجود میں ایا ہے اور وہ نظریہ ہے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ۔یہ ملک اللہ کے نام پر بنا ہے ا ور یہاں کے باسی ایک اللہ کو سجدہ کرتے ہیں ۔اور اللہ ہی اس ملک کا نگہبان ہے۔جس ملک کی حفاظت اللہ خود کرتا ہے اور اللہ ہر موڑ پر اس ملک کا حامی و ناصر ہے تو مودی جیسے لوگوں کی دھمکیاں اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ مودی ہو یا کوئی دشمن اور اس ملک کی ترقی کو دیکھ کر نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔