لٹ کے کھا گئی فوج پاکستان کو؟؟

لٹ کے کھا گئی فوج پاکستان کو؟؟
آپ کو کیا تکلیف ہے ؟؟؟
دیسی لبرلز اور جعلی دانشوروں کی بدہضمی کے لیے تھوڑی سی معلوماتی پھکی..
ان کا پیدائشی خیال ہے کہ فوج اس ملک کو لوٹ کر کھا گئی ہے….
آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں.. جس سے پاکستان تنہا ہو رہا ہے اور یہ ہمارے بھائی اس غم میں ہلکان ہوئے جاریے ہیں..
اب ذرا حقائق کا ایک معمولی سا موازنہ تاکہ سمجھ آسکے کہ پاکستانی فوج اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسیز سے اصل تکلیف ہے کیا ..
پاکستان کا پورا بجٹ تقریبا 44 ارب ڈالر یعنی 44 کھرب روپے کا ہے..
مسلح افواج(آرمی، نیوی، ائیر فورس) کو رواں سال 8 ارب ڈالر سے کم یعنی 781 ارب روہے دیے گئے..
امریکہ کا کل بجٹ 4000 ارب ڈالر یعنی 4 لاکھ ارب روپے ہے..
امریکی افواج کو اس میں سے 600 ارب ڈالر یعنی 60 ہزار ارب روپے ملتے ہیں..
دوسرے لفظوں میں پاکستان کے پورے بجٹ سے تقریبا 14 گنا زیادہ صرف امریکی فوج پر خرچ کر دیے جاتے ہیں..
امریکہ چونکہ بڑی طاقت ہے اس لیے وہ اہنی خفیہ ایجنسیوں کا بجٹ بھی ہم جیسوں پر رعب ڈالنے کے لیے کھل کر بتاتا ہے..
(ہمارے ادارے اس کو بھی اس لیےچھپاتے پھرتے ہیں کہ کوئی بھرم ہی رہ جائے)…
اس کی خفیہ ایجنسیوں کو 80 ارب ڈالر یعنی 8000 ارب روپے دیے جاتے ہیں.. اضافی بجٹ اس کے علاوہ…
یعنی اس کی صرف خفیہ ایجنسیوں کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے دوگنا ہے…
بات کچھ بنی نہیں…. زمین آسمان کا فرق؟؟؟
اتنا کچھ خرچ کرنے کے بعد بھی امریکہ نے دنیا میں کوئی جنگ جیتی ہو تو ہمیں بتا دیں..
چچچچچچچچ……
چلیں امریکہ سے کیا موازنہ کرنا….
اہنے پڑوسی "دوست ” ملک بھارت کی بات کر لیتے ہیں…
بھارت کا صرف فوجی بجٹ 40 ارب ڈالر یعنی 40 کھرب روپے اور دوسرے لفظوں میں پورے پاکستان کے مجموعی بجٹ کے برابر ہے..
اب آپ خود سوچیں کہ جب بجٹ کی بات ہو تو کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ والا معاملہ نظر آتا ہے…
لیکن اس کے باوجود پاکستان دنیا کے دو سو ملکوں میں سے ساتویں ایٹمی قوت ہے…
پاکستان کے ایٹمی میزائل پروگرام سے انڈیا کی باں باں ہوتی ہے ورنہ وہ کب کا پاکستان کو سبق سکھا چکا ہوتا..
پاکستان دنیا کی طاقتور اور منظم افواج میں سر فہرست یے.
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے محدود وسائل کے باوجود اپنے وجود سے کئی کئی گنا بڑے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے..
یہ یاد ریے کہ ہاکستان تو اس چھوٹے سے بجٹ سے دنیا بھر میں دہشت گردی کرتا ہے جبکہ امریکہ، اس کی فوج اور خفیہ ادارے بھاری بھرکم فوجی بجٹ سے دنیا بھر میں آلو، گاجریں اور مولیاں اگارہے ہیں….
ریمنڈ ڈیوس جیسے ان کے ہزاروں امن کے سفیر یہاں تفریح کرنے آتے ہیں.
کلبھوشن یادیو اور اس جیسے نہ جانے کتنے یہاں تجارت کرریے ہیں…
بات بہت لمبی نہ ہو جائے اس لیے صرف ایک آدھ ملک کی چند مثالیں دی ییں..
خلاصہ کلام یہ کہ دنیا کو تو یہ تکلیف اس لیے ہے کہ ہم کھربوں لگا کر بھی مطلوبہ نتائج نہ لے سکیں اور یہ پھوکٹ میں چار ٹکے لگا کر ہمیں آنکھیں دکھاتے ہیں؟
ان کی تکلیف تو سمجھ آتی ہے..
آپ کو کیا تکلیف ہے؟؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے