محرام الحرام کا مہینہ شروع ہوتے ہی بہت سے کاروباروں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بعض کاروبار عام دنوں میں نہیں ہوتے لیکن محرام میں یہ کاروبار خوب ہوتے ہیں۔ یہ کاروبار کون سے ہیں جو اس مہینہ کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں…؟؟ اس مہینہ میں ماتم زنجیر زنی، تلوار کا ماتم اور سر میں چھریوں کا ماتم ہوتا ہے اس لئے اس مہینہ میں ان چیزوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ محمد اسلم عرصہ سے ماتمی زنجیریں تیار کر رہے ہیں، نے بتایا کہ’’ ماتمی زنجیریں اور ماتمی چھریاں تیار کرنا میں نے اپنے باپ سے سیکھا۔ نئی زنجیروں کے ساتھ ساتھ پرانی زنجیروں کی دھار بھی تیز کرتے ہیں ۔وقت کے ساتھ ساتھ عزادار ماتمی زنجیروں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ہر سال نئی زنجیروں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ نئی زنجیروں کی فروخت اور اور پرانی زنجیروں کو فروخٹ کرنا سال میں 5 بار ہوتا ہے۔ 10 محرام الحرام، 20 صفر، 29صفر،18 جیٹھ اور 21رمضان کو زنجیر زنی زیادہ ہوتی ہے اور انہی دنوں میں زنجیروں کی فروخت زیادہ ہوتی ہے۔‘‘
محرام الحرام میں سیاہ ماتمی لباس زیادہ پہنا جاتا ہے اورعَلم کے لئے سیاہ سادہ اور ویلوٹ کا کپڑا زیادہ فروخت ہوتا ہے۔عَلم اور سیاہ چادروں پر کڑھائی کا کام بھی بہت بڑھ جاتا ہے۔عَلم پر لگانے کے لئے پنجہ جو غازی عباس علمدار سے منسوب کیا جاتا ہے کی فروخت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ پنجہ بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں جن کی قیمت علیحدہ علیحدہ ہوتی ہے۔ یوسف سلطانی انرجی سیور بلب کے ہول سیل ڈیلر ہیں نے بتایا کہ ’’ انرجی سیور بلب کی فروخت محرم میں زیادہ ہوتی ہے۔جتنے بلب 6 ماہ میں فروخت ہوتے ہیں اتنے بلب محرم کے آتے ہی فروخت ہو جاتے ہیں‘‘
محرم الحرام کے آغاز میں ہی نذر ونیاز کا سلسلہ شروع ہو جاتاہے چاول، دالیں ،گوشت اور نان کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ چاولوں کی بریانی اور زردہ زیادہ پکایا جاتا ہے چاولوں کے رنگ کے ساتھ ساتھ سبز الائچی، بادام، کشمش، اور کھوپرا کی فروخت بڑھ جاتی ہے۔ خواتین کی مجالس میں نان ٹکی ، جوس اور دودھ کے ڈبہ دئیے جاتے ہیں اس لئے ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ حلوہ بھی زیادہ پکایا جاتا ہے جس سے سوجی کی فروخت بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ مجالس میں بن اور باقر خانی بھی دی جاتی ہے اس لئے اس کی فروخت میں بھی اضاجی ہو جاتا ہے۔