قائد انقلاب یا قائد ولیمہ

اسلام آباد سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی. کارکن کو پولیس تشدد کر کے لے جا رہی ہے. صاحب ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں جیسے اپنے ہی ولیمے میں تشریف لائے ہوں. اسی طرح کھڑے کھڑے نازو ادا سے لہرا کے مار کھاتے کارکن کو دیکھا اور پھر جہرہ مبارک دوسری جانب کر لیا. شکر ہے الماس بوبی کی طرح تالیاں بجانا نہیں شروع کر دیں. یہ ایک شرمناک ترین منظر تھا. وہ پولیس سے بے شک. نہ الجھتے لیکن انہیں پولیس اہلکاروں سے کم از کم زبانی احتجاج ضرور کرنا چاہیے تھا کہ وہ کے کارکنان پر تشدد کر رہی تھی.

یہ صاحب کراچی سے اسلام آباد پر مسلط کیے گیے. یہ اصل میں سیاستدان ہیں ہی نہیں عمران خان کو جہیز میں ملنے والا وہ مال ہیں جس نے عمران کی کمر دوہری کر دی ہے.

آخری تجزیے میں یہ ثابت ہوا کہ گلے میں لال اور سبز دوپٹہ ڈال کر آدمی سیاستدان نہیں بن سکتا..
کوئی ہے جو کپتان کو بتائے کہ ایسے قائدین کرام مہندی اور ولیمے کی تقریبات میں تو خوب جچتے ہیں لیکن عوامی سیاست ان کے بس کی بات نہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے