پانامہ سکینڈل کا فیصلہ ؟

بالآخر سپریم کورٹ نے پانامہ گیٹ سکینڈل ٹیک اپ کر لیا _دیر آۓ درست آۓ _
سپریم کورٹ کے ٹیک اپ کے بعد عمران خان نے کل کے ممکنہ لاک ڈاؤن کی کال واپس لی اور اپنے کارکنوں کو گھر جانے کو کہا _ اس پر دو قسم کا رد عمل سامنے آیا _ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حالت ماتمی تھی اور لیگی کارکنان شادیانے بجا رہے تھے _

پی ٹی آئی کے کارکن یہ سمجھ رہا تھا جیسے ہمارے ساتھ ”ہاتھ ” ہو گیا اور لیگی کارکن سمجھ بیٹھا کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوا _ زمینی حقیقت کے طور پر دیکھا جاۓ تو دونوں نے غلط اور جذباتی مطلب اخذ کیا ہے _

اب سوال پیدا ہوتا ہے سپریم کورٹ میں کیا ہو گا _ ابھی کس فریق کی پوزیشن سٹرونگ ہے ؟ فیصلہ کس کے حق میں ہو گا ؟ پی ٹی آئی کو ایک بات سمجھ لینی چاہے کہ اس نے اگر پاکستان کی سیاست میں رہنا ہے تو اس کو یہ کیس ڈو اور ڈاے سمجھ کر کورٹ میں لڑنا ہو گا _ وہ ٹیسٹ کیس کے طور جوڈیشل کمیشن کا کیس لڑ چکی ہے _ جس میں دوسری جماعتوں کی ہوائی باتوں اور اپنے جذباتی پن کی وجہ سے ایک مضبوط کیس ہار گئی _ وہاں جس جس جماعت نے جو ”پراگریس” دکھائی وہ رپورٹ کا حصہ ہے _

پی ٹی آئی کو چاہے حامد خان صاحب جو نہ صرف پی ٹی آئی کے اس کیس میں وکیل ہیں بلکے ساتھ میں پارٹی ورکر بھی ہیں _ آنے والے دنوں میں عمران خان کو لوگ مشورے دے گے کہ آپ وکیل تبدیل کریں _اگر خان صاحب اس مشورے کو مان لیتے ہیں تو سمجھ لیجے فیصلے سے پہلے فیصلہ ہو جاۓ گا _ پی ٹی آئی کو صرف وہی آدمی کیس جتوانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے جو قابل وکیل کے ساتھ نظریاتی آدمی ہو بصورت دیگر جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ یاد رہے _

اس لیے پی ٹی آئی کو چاہے صرف اپنے وکلاء پر انحصار کریں _ جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں سے مشاورت کی حد تک تو بات چیت کریں اس سے آگے کی غلطی کی تو تاریخ میں ”امر ” ہو جاۓ گی _

دوسری بات پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو چاہے کہ اس کیس سے متعلق ایک سنجیدہ ٹیم تشکیل دیں جو حامد خان صاحب کو ثبوت جمع کر کے دے _ جتنے ثبوت مضبوط ہوں گے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہو گا _ جلسے، جلوسوں اور ٹی وی سکرین پر گرجنے برسنے سے مسلے حل نہیں ہوتے عدالتیں ثبوتوں پر فیصلے کرتی ہیں _

لیگی کارکنوں اور لیڈرشپ کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہے کہ عدالت کچھ نہیں کہے گی _ یہی عدالت دو وزراعظم کو چلتا کر چکی ہے _

عدالتیں تقاریر نہیں سنتی ثبوت طلب کرتی ہیں _ خان صاحب آپ کا امتحان ہے اور میاں صاحب کی آزمائش _ آپ امتحان پاس کریں میاں صاحب ہمیشہ کے لیے فیل ہو سکتے ہیں _ ورنہ آپ کو مستقبل میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کھولنی پڑہے گی _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے