پی آئی اے کے جہاز سے 27 کلو ہیروئن کی بر آمدگی اور 20 تولے زیوارات کی گمشدگی کا معاملہ ایوان میں

رانا محمد حیات خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں پی آئی اے کےجہاز سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمدگی سے متعلق انکوائری رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمیٹی نے ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی ۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے اس معاملے پر کوئی ٹھوس جواب نہیں آرہا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ضائع کردی گئی ہے۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے، ایف بی آر، اے ایس ایف اور اے این ایف کے سربراہان کو طلب کرتے ہوئے تمام اداروں کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔میجر ندیم جی ایم سکیورٹی نے بتایا کہ گذشتہ روز قطر کے جہاز سے بھی پاکستانی ائیر پورٹ سے ہیروئن پکڑی گئی ہے۔ کمیٹی کا پی آئی اے کے کچن میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی۔

پی آئی اے کےکچن میں ورکرز کو میلےچپل اور انگوٹھیاں پہن کر کام کرتے دیکھا ہے۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ پی آئی اے کے کچن کی ناقص صفائی کا معاملہ حل کرنے کے لئے عائشہ ممتاز کو ذمہ داری سونپنی چاہیے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے میں لوگوں نے 15، 20 سال سے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے۔ ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ سے ان کے حلقے کی بچی کا 20 تولے زیور ائرپورٹ سے غائب کر دیا گیا، دوران سکیننگ پی آئی اے کے لوگوں نے زیور دیکھ لیا تھا۔ انہون نے کہا کہ پی آئی اے سٹاف نے پہلے زیور ساتھ لے جانے سے منع کیا پھر گم کر دیا۔ کمیٹی نے پی آئی اے حکام سے اس بارے تحقیقات کر کے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ د اروں کو نہیں چھّوڑیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے