کراچی میں اہلسنت والجماعت کے مرکز پر رینجرز کا چھاپہ، تاج محمد حنفی گرفتار

کراچی میں رینجرز نے ایک کاروائی کے دوران ناگن چورنگی میں واقع اہل سنت والجماعت کے مرکز صدیق اکبر مسجد پر چھاپہ مار کر تنظیم کے رہ نما تاج محمد حنفی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسی تنظیم کے دوسرے رہ نما رب نواز حنفی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

رینجرز ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی مرکز پر چھاپہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا . مسجد صدیق اکبر رض کے ہاسٹلز میں موجود طلبہ کی تلاشی لی گئی .
اس مسجد کے خطیب اہل سنت والجماعت کے صدر اور صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا اورنگ زیب فاروقی ہیں .

گذشتہ تین روز سے کراچی میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد یہ کاروائیاں کی جارہی ہیں . دوروز قبل پٹیل پاڑا میں اہل سنت والجماعت کے 5 کارکنان کے قتل کے الزام میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا . فیصل عابدی کے غیرقانونی اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے