وزیراعظم میاں نواز شریف نے کل سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ آدھی کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے سیکریٹری پانی و بجلی کو لوڈ شیڈنگ میں مؤثر کمی کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیر اعظم کے احکامات کے بعد کل سےشہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم کر کے 3گھنٹےکردی جائے گی جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ4گھنٹے کر دی جائے گی۔