قبل ازوقت پیداہونے والے بچوں کی اموات ، پاکستان کا دوسرا نمبر

دنیا بھرمیں بچوں اورایمرجنسی کی صورتحال میں مدد فراہم کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہرسال تقریبا 8 لاکھ 60 ہزاربچے قبل ازوقت پیداہوتےہیں۔ جبکہ دنیا بھریہ تعداد سالانہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے ۔

پاکستان میں قبل ازوقت پیدائش کی وجہ 1 لاکھ بچے موت کا شکارہوجاتےہیں قبل ازوقت پیدائش کی وجہ سے اموات کی شرح کے حوالے سے پاکستان دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں دوسرے نمبرپرہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوان اموات میں کمی لاکر عالمی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے ۔ کیونکہ جب تک یہ شرح کم نہیں کی جاتی تب تک 2023 تک 193 ممالک کا توثیق شدہ پائیدارعالمی منزل (سسٹین ایبل گلوبل گول ) حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ادارے کی جانب سے تجویزپیش کی گئی ہے کہ حفظان صحت کا اچھی طرح خیال رکھنے سے ایسے بچوں کو انفیکشنزسے بچایا جاسکتا ہے جبکہ پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر ہی ماں کے دودھ کی شروعات بھی ان بچوں کی اموات کی شرح کوکم کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ 2010 میں پاکستان میں قبل ازوقت پیداہونے والے بچوں کی تعداد تقریبا 7 لاکھ 50 ہزارریکارڈ کی گئی تھی ۔ بچوں کی اموات میں اضافے سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان کو زچہ وبچہ کے حوالے سے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ تاکہ بچوں میں اموات کی شرح کوکم کیا جاسکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے