پیپلز پارٹی میں بڑی تبدیلیاں ،انکلز کی چھٹی

نگہت ظفر

آئی بی سی اردو ،اسلام آباد

 

 

سس

 

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جبکہ موجودہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کے لیے مشاورت کی ہے ۔

سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ہے بلاول بھٹو لاڑکانہ یا سکھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

لاڑکانہ کی نشست سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی نشست ہے جبکہ سکھر کی نشست پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ منتخب ہوئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے اندر بڑی تبدیلیاں کی  جاری ہیں۔ اور کہا جارہا ہے کہ یہ تبدیلیاں بلاول بھٹو کی خواہش پر کی جا رہی ہیں ۔

بلاول بھٹو نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چئیر میں آصف علی زرداری سے اسی بنیاد پر صلح کی تھی کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے میں اپنی مرضی کا کردار چاہتے تھے۔

بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو اور فعالیت کے لیے ملک بھر کے دورے کرنے کا پروگرام بھی بنایا ہے ۔

گلگت بلتستان کی مجلس عاملہ کو ختم کر کے وہاں نئے انتخابات کی منظوری دی گئی ہے۔

 پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے دو سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف نے اپنے عہدوں سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے ۔

یوں بلاول بھٹو نے  اپنی والدہ کی طرح انکلز سے جان چھڑا لی ہے  ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے