مفلوج طالبعلم محمد احمد کا جناح ہسپتال میں‌طبی معائنہ

کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں اساتذہ کے مبینہ تشدد سے مفلوج طالب علم محمد احمد کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ ہوا۔میڈیکل بورڈ نے فزیکل چیک اپ اور رپورٹس کا جائزہ لیا۔

طالبعلم محمد احمد پر اساتذہ کے مبینہ تشدد کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کے اراکین نے جناح اسپتال میں محمد احمد کا معائنہ کیا۔میڈیکل بورڈ کے مطابق رپورٹ کی تیاری سے پہلے مزید ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر میڈیکل بورڈ اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔میڈیکل بورڈ کا پہلا اجلاس 23 نومبر کواراکین کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہوسکا تھا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے دو اراکین این ای ٹی سرجن ڈاکٹر عمر فاروق اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر جمال رضا ملک میں موجود نہیں تھے۔ طالبعلم پرتشدد کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج بلایا گیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے