بان کی مون ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کو رکوائیں:عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کو رکوائیں۔

عمران خان نے ایل او سی کی دوسری جانب مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے زیر التوا ہے۔ عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بان کی مون بطور سیکریٹری جنرل عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں، سلامتی کونسل کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔

انہوں نے خط میں لکھاہے کہ بھارت نے ایل اوسی پرحملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،بھارت سول آبادی کو بھی انتہائی سفاکیت سے نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی جارحیت کا تدارک نہ کرنا نا قابل فہم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے