امریکی خبر رساں اداے کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی نیویارک پولیس کے لئے سر کا درد بن گئی ہے ۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی پر دس لاکھ ڈالر روزخرچ آرہا ہے، جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک پولیس کیلئے ملین ڈالر مین بن گئے ہیں
واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے کا بھی بیان دے چکے ہیں