افغان حکومت کے زیر کنٹرول علاقے چمتلا کیمپ جلال آباد میں داعش کی بھرتیاں جاری ہیں۔
گزشتہ چند روز میں 150افراد داعش میں بھرتی ہو چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق افغان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں داعش اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے اور یہ بھرتیاں 700ڈالرماہانہ تنخواہ پر کی جارہی ہیں ۔
ابتداء میں ہر رضاکار کو 700ڈالر ماہانہ تنخواہ جبکہ تجربہ اور سینیارٹی کی بنیاد پر اس تنخواہ میں اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔
چمتلا کیمپ جلال آباد میں افغانستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لاکر داعش میں بھرتی کیا جارہا ہے۔