آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان ٹیم کا چوتھا نمبر

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ،قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ۔

ہیملٹن ٹیسٹ میں 138 رنز سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو سیریز میں بھی دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے ۔

عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے نمبر ،انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ہےجبکہ پاکستانی ٹیم چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پراور سیریز کی فاتح نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن لینے کامیاب رہی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلا دیش کی ٹیم نویں پوزیشن پر براجمان ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے