پشاورمیں حالیہ انسدادپولیومہم کے دوران 250 کے قریب والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی مہم کے ذریعے ان بچوں کو قطرے پلائے۔
پشاورمیں رواں ماہ 3روزہ انسداد پولیو مہم چلائی، مہم کے دوران بعض والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود اپنے عملے کے ہمراہ پہنچے اور گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائے۔
کچھ عرصہ پہلے تک پشاورمیں انکاری والدین کی تعداد 24 ہزارکے قریب تھی۔
پشاور کے علاقہ شاہین مسلم ٹاؤن ون اور ٹو میں بیشتر والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔ ان ہی علاقوں میں پینے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔