گال: موسم، فیلڈنگ ،قسمت سبھی خراب

gall2nd-day-l
گال
موسم خراب،
فیلڈنگ خراب،
قسمت بھی خراب،
گال ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے ایک دن کا کھیل ضائع ہوا،
پھر کبھی نو بال نے وکٹ نہ دلائی،
کبھی ڈراپ کیچ نے،
کوشل سلوا اور سنگاکارا نے نصف سنچریاںبنائیں،
گال ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں پر 178 رنز بنا لئے۔
پاکستان کی جانب سے نسبتاًخراب فیلڈنگ نے سری لنکن بیٹس مینوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔
وہاب ریاض کی بولنگ متاثر کن رہی۔
خراب موسم کے باعث پورے ایک دن اور پھر کچھ وقت کی تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں مصباح نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو کرونارتنے اور کوشل سلوا نے سری لنکن اننگز شروع کی۔
دوسرے ہی اوور میں وہاب ریاض نے کرونارتنے کو محمد حفیظ کے زریعے کیچ آؤٹ کرا دیا لیکن بدقسمتی سے اوور اسٹیپنگ کے باعث یہ نو بال قرار دی گئی۔
آٹھویں اوور میں وہاب ریاض پھر اس وقت بدقسمت رہے جب یاسر شاہ سلوا کا کیچ گرا دیا لیکن پھر زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور کرونارتنے تیرھویں اوور میں 21رنز بنا کر وہاب ہی کا شکار بن گئے۔
اس کے بعد کریز سنبھالی سنگاکارا اور کوشال سلوا نے، دونوں نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور 142 رنز تک پہنچایا۔
سینتیسویں اوور میں اظہر علی اگر سنگاکار کا کیچ پکڑ لیتے تو یہ یاسر شاہ کی پہلی وکٹ ہوتی لیکن 50 اسکور کرنے والے سنگاکار کی وکٹ بھی وہاب ہی کے حصے میں آئی۔ تھری مانے 8رنز ہی بناسکے۔ انہیں محمد حفیظ نے آؤٹ کیا۔
یوں سری لنکا نے دن کا اختتام تین وکٹوں کے نقصان پر پر 178 رنز بنا کر کیا ۔ کوشال سلوا 80 اور انجلو میتھیوز 10 رنز بناx کر کریز پر موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے