ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں، مائیک پنس

امریکا کے نومنتخب نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل میں مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک پنس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی بڑھی ہے اس کی بڑی وجہ کشمیر کا تنازع ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے رہنماوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مائیک پنس نے کہا کہ نومنتخب صدرخطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف امریکا کے داخلی امور پر توجہ دیں گے بلکہ دیرینہ عالمی مسائل کے حل کے لیے اپنی غیرمعمولی صلاحیتیں بھی بروئے کار لائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے