پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ پیتی ہیں، تفصیلات جاری

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 31.8% مرد ،5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں،تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان میں 31.8% مر د اور 5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں سے 12.2%مرد اور 4.5% خو اتین شامل ہیں ۔

ڈی جی ہیلتھ وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سےپھیپھڑوں میں ٹار جمع ہوجاتاہے جو کہ کےنسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بنتا ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وبا کو کنٹرول کیا جائے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں اور اُن کے مہلک اثرات کو اُجا گر کیاجائے۔

انھوں نے تمباکو نوشی کے خلاف معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 31.8% مرد اور 5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں ۔ڈی جی ہیلتھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000افر اد موت کا شکار ہوجاتے ہیں جن مےںسے 12.2%مرد اور 4.5% خو اتین شامل ہیں ۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر ٹوبیکو کنڑول سیل نے بتایا کہ ہماری وزارت ایف سی ٹی سی اور عالمی ادارہ صحت کی تمباکو نوشی کے خلاف پالیسوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور ہر ممکن ان پالیسوں پر عمل دارآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اسی لئے تشہیری مہم کاآغاز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تمباکو نوشی کو ترک کرنے کا رجحان پیدا ہو گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے