بابا آپ رہنے دیں ، بلاول نے پارٹی سنبھال لی

زینب شہزادی

کراچی

8f0055e0-69fc-4b49-84e4-e1d4c3d9b43d_16x9_600x338

زرداری آؤٹ ، بلاول نے پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس 21 جون کو نوڈیرو میں طلب کر لیا گیا ہے.

اجلاس پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے طلب کیا ہے جس کی صدرات بھی بلاول بھٹو ہی کریں گے

پیپلز پارٹی 21 جون کو پورے ملک کے تمام اضلاع میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائے جائے گی ۔

دوسری جانب یہ خبریں ہیں کہ سابق صدر زردای نے عملا پیپلز پارٹی بلاول کو سونپ دی ہے اور ان کے پاس شریک چئیرمین  کا عہدہ محض نمائشی رہ گیا ہے ۔

بلاول ایک ایسے وقت میں پارٹی کی قیادت سنبھلا رہے جب پارٹی اندرونی انتشار کا شکار ہے اور پارٹی کے اہم رہ نماؤں پر کرپشن کے الزامات ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے قیادت سندھ میں مشکلات سے دوچار ہیں اور اس وقت وہ حریفوں کو حلیف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

پیپلز پارٹی کے اکثر رہ نما اور ان کے کاران خاص کرپشن کے الزامات کے بعد ملک چھوڑنا چاہ رہے تھے تاہم انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔

صدر زرداری بلاول کو ایک ایسی پارٹی سونپے جارہے ہیں جس کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے بلاول کو بہت محنت کرنا پڑے گی ۔

بلاول اپنے باپ کے دوستوں کے بجائے اپنی والدہ کے دوستوں کو ترجیح دیتے ہیں اور انہیں ساتھ ملا کر پارٹی کو از سر نو منظم کرنا چاہتے ہیں ۔

بلاول انتخابات کے بعد پارٹی کو اپنی طرز پر فعال بنانا چاہتے تھے لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور ان کی راہ میں رکاوٹ تھے۔

  اب خبر ہے کہ باپ اور پھوپھی نے بلاول سے ان کی مرضی اور شرائط پر صلح کر لی ہے ۔

بلاول بھٹو کو اپنی بہنوں سمیت میدان میں آ رہے ہیں اور رمضان کے بعد وہ ملک بھر میں پارٹی کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے نکل رہے ہیں ۔

بلاول کی جانب سے پارٹی سنبھالنے کے بعد پارٹی کے جیالے خوش ہیں ۔

کراچی میں ایک بینر پر تحریر تھا

بلاول تیرے روپ میں ، بی بی کی تصویر ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے