سیگرٹ کے دھوئیں میں‌تحلیل ہوتی زندگی

موسیقی کی چادر اوڑھے دسمبر کی ٹھنڈ میں پھرتا آج کا نوجوان کبھی مسکراتا اور کبھی سگریٹ کا دھواں فضا میں تحلیل کرتا گویا لگ رہا تھا کہ عشق میں ڈوبا کوئی آوارہ پرندہ شہر کی اداس سڑک پر خوشی بکھیر رہا ہو . دنیاو مافیہا سے بے پروا اس نوجوان کو گھر گھر جا کر کام کرنے والی اپنی ماں، بستر پر پڑے بیمار باپ،اور بن بیاہی بہن بھی نظر نہیں آ رہی تھی .

سگریٹ کے کش لگاکر فضاء میں‌دھوئیں کے مرغولے اڑاتا زندگی کو مذاق سمجھنے والا یہ نوجوان کب کہانی بن جائے گا کسی کو کیا پتہ تھا. جسمانی طور پر کمزور اس نوجوان کی سانسوں میں تسلسل محسوس نہیں ہو رہا تھا. آنکھیں موند کر وہ ریل کی پٹڑی پر بیٹھ گیا. زندگی کی کتاب اس کے سامنے کھلی پڑی ہے جس صفحے کو بھی پلٹا ، موسیقی اور سگریٹ کے نشے میں ڈوبے اپنے وجود کو وہاں پایا، آنکھ نم تھی اور دل کی دھرکن معمول سے کافی تیز۔ اپنی زیست کے اآخری لمحات بتا رہا تھااور اس وقت بھی قدرے مدہوشی کے عالم میں تھا۔

نہ جانے ایسے کتنے نوجوان ہیں جو نشے کے عادی ہیں اور اپنی زندگیوں کو بے رحمی سے پامال کر رہے ہیں . جس ملک کے نوجوان ہوش میں رہنا نہیں‌چاہتے وہ ملک کیسے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا ۔آج ہم اپنے ملک کی پستی کا رونا روتے ہیں اور بات بے بات حکومت سے شکوہ کرتے ہیں مگر کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھا کہ ہم خود نے کیا کچھ کمایا.

آج نوجوان اگر جان لے کہ وہ اپنے ملک و قوم کا سرمایہ ہے تو ہمارے حالات بہت حد تک سنور جائیں ۔زندگی میں کم ازکم ایک ایسا کام کردو کہ بعد میں اچھے الفاظ میں یاد کیے جاو . آج میری تحریر کے الفاظ یہی کہ رہے کہ نوجوان خود کو پہچان لیں تو نہ صرف وہ خود صحیح راہ پر گامزن ہوں گے بلکہ اپنے ملک کا سرمایہ بنیں گے ۔

اگر نوجوان یونہی موسیقی ، نشے ، عشق بازی میں مگن رہا تو انجام وہی ہو گا جو ہر دردناک کہانی کا ہوتا آ رہا ہے ۔

کچھ ہی وقت میں سورج طلوع ہوا اور غریب خاندان کے گھر کے درودیوار سے ماتم کی آواز آنے لگی . یہ نوجوان بوڑھی ماں، مفلوج باپ،اور اکلوتی بہن کو بھری دنیا میں تنہا کر گیا . اس نے اپنی جان اورخاندان کی آرزئوں کی قیمت بہت سستی لگائی اور وہ تھی سیگرٹ کے چند کش اور ہوا میں تحلیل ہو جانے والا دھواں
ماریہ سعید
Center for hight energy physics .punjab university lahore.
Marvighazal164@gmail.com

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے