صحافیو، کھانا کھل گیا ہے۔

گزشتہ روز کشمیرہاوس اسلام آباد میں دو روزہ کشمیر کانفرنس کے اختتام پر غیر ملکی مندوبین کے ہمراہ صدر آزادکشمیر مسعود خان صاحب نے پریس کانفنرس کا انعقاد کیا، غیر ملکی مندوبین کے تاخیر سے آنے پر پریس کانفرنس میں ایک گھنٹے کی تاخیرہوئی تو کشمیر کی آزادی کا دم بھرتے پاکستانی اور آزادکشمیر کے خود دار صحافیوں کو یہ گورا نہ ہوا۔۔۔۔۔۔ فورا اٹھ کھڑے ہوئے اور کیمرہ مین کو حکم دیا کہ کیمرے اتار لیے جائیں، پریس کانفنرس کا بائیکاٹ ہے

میڈیا باہر نکل ہی رہا تھا کہ صدر ریاست مسعود خان غیر ملکی مندوبین کے ہمراہ پہنچ گئے ،،، اس کے بعد تمام اسٹاف اور آخر میں صدر آزادکشمر جو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور کئی ممالک میں سفیر اور ترجمان دفتر خارجہ بھی رہے ، خود ایک ایک صحافی اور کیمرہ مین کے پاس آئے ، ان سے معذرت کی اور میرے لیے باعث تکلیف اور انتہائی دکھ کی بات یہ ہے کہ ان نام نہاد صحافیوں کی ٹھوڑی کو بھی ہاتھ لگایا کہ کشمیر کی بات ہے ، غیر ملکی مہمان ہیں ،، بائیکاٹ نہ کریں،، لیکن کسی نے نہ سنی ،،، اور تمام کیمروں کی عدم موجودگی میں صرف دو سے تین صحافی پریس کانفرنس میں جا کر بیٹھے،،،،

پاکستان کے سیاستدانوں عوام اور میڈیا کشمیر کاز سے کس قدر مخلص ہیں یہ غلط فہمی کشمیری عوام کو بھی دور ہوگئی اور دنیا سے آئے ہوئے مندوبین کو بھی ،،،ایسے میں میرا سوال عزت دار کیمرہ مینوں اور رپورٹرز سے بس اتنا سا ہے کہ ،،،،جب پورا دن بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر بھوکے پیاسے ذلیل ہو رہے ہوتے ہیں، تب ان کا ضمیر کیوں نہیں جاگتا،، ن لیگ کا موٹو گینگ پریس کانفنرس کے لیے ہر روز پی آئی ڈی چاہیے تین گھنٹے لیٹ آئے عزت دار رپوٹرز پلکیں بچھانے کے لیے تیار رہتے ہیں اور مجال کہ ماتھے پر شکن بھی آئے،،،، تمام ٹی وی چینلز بھی عمران خان ، بلاول بھٹو اور لیگی رہنماوں کی پریس کانفنرس گھنٹوں لائیو چلانے کا فریضہ بھی باخوبی ادا کرتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن کشمیر کے حوالےسے اتنی اہم پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیوں کیا گیا ،،کیا کسی بیورو چیف یا ادارے کے سربراہ نے اپنے رپورٹر اور کیمرہ مین سے پوچھنے کی زخمت کی۔۔۔۔۔ ہرگز نہیں،، یہ سب حکومت پاکستان سے لیکر میڈیا کی کشمر کاز سے وابستگی کا ثبوت ہے۔۔

لیکن اگر کوئی تھوڑا سا بھی سیانا آدمی وہاں ہوتا تومیڈیا کو ایک کیا تین گھنٹے بھی روکا جا سکتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس بائیکاٹ کے وقت اتنی سی آواز لگا دی جاتی،، کھانا کھل گیا ہے۔۔۔۔؟؟؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے