اسلام آباد سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
منگل کی سہہ پہر اسلام آباد کے جی ایٹ مرکز میں ورکشاپ پر دو افراد اپنی گاڑی ٹھیک کرا رہے تھے کہ اچانک دو سیاہ رنگ کی ہنڈا گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں ۔
گاڑیوں سے سادہ لباس میں چار افراد نکلے جن کے ہاتھوں میں پستول اور ہتھکڑیاں تھیں ۔ انہوں نے دو نوں افراد کو زمین پر لٹا دیا اور ان کو ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا دیں ۔ ہلکی مزاحمت پر سادہ لباس والے اہلکاروں نے لڑکوں کو تھپڑ اور لاتیں ماریں ۔
گرفتار افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اسلام آباد میں رہ رہے تھے ۔ گرفتار افراد سے متعلق مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ۔