یہ وہ فیچر ہے جس کا انتظار صارفین کافی عرصے سے کررہے ہیں اور اس کی بدولت لوگ کسی پیغام کو غلطی سے بھیجنے پر اسے پڑھنے سے قبل ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ بھیجے جانے والے پیغامات کو ایڈٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ میسج پڑھا نہ گیا ہو۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ میں دوستوں کی ٹریکنگ جسے لائیو لوکیشن ٹریکنگ کا نام دیا گیا، کو بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں لوگوں کی چلنے پھرنے کے دوران ان کی لوکیشن پر نظر رکھی جاسکے گی۔
تاہم یہ دونوں فیچرز کب تک دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے وہ ابھی واضح نہیں۔
اس سے ہٹ کر بیٹا ورژن میں اسٹیٹس میسجز کے رئیپلائی کا فیچر بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں کے دوران ویڈو کالنگ سمیت تصاویر کو ایڈٹ اور ان پر ڈوڈل بنانے جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے۔
تاہم ماہرین نے لائیو لوکیشن ٹریکنگ کو لوگوں کی پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے جبکہ یہ ان کی سیکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔