‘5 جی’ کا لوگو منظرعام پر

سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید دور میں برق رفتار انٹرنیٹ سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق اس حوالے سے فائیو جی ٹیکنالوجی گیم چینجر ثابت ہوگی، جو سیکنڈوں میں ڈیٹا کی بڑی مقدار منتقل کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کرے گی۔

لیکن یہ برق رفتار سروس آخر استعمال کے لیے کب میسر ہوگی؟ ، اس سوال کا جواب کسی کو نہیں معلوم، تاہم جو چیز معلوم ہے وہ ‘5جی’ سروسز کا لوگو ہے۔

جتنی پیچیدہ یہ سروس ہوگی، اس کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں منظرعام پر آنے والا ‘5 جی’ کا لوگو کافی سادہ ہے۔

خیال رہے کہ فائیو جی کی سپیڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی رفتار ایل ٹی ای ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ سے ایک ہزار گنا زیادہ تیز ہوگی، جبکہ چین اس حوالے سے ایک نمونے کی آزمائش بھی کرچکا ہے، جس میں ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 3.5 جی بی فی سیکنڈ سامنے آئی تھی۔

اب تک کی سامنے آنے والی معلومات کے مطابق فائیو جی سروسز ملی میٹر ویو کی بنیاد پر کام کریں گی اور صارفین کو حیرت انگیز انٹرنیٹ سرفنگ کا موقع فراہم کریں گے۔

فائیو جی ٹیکنالوجی اس وقت دنیا میں کہیں بھی دستیاب نہیں، چین، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ نے 2020 تک فائیو جی سروسز کو متعارف کرنے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے جس کے حصول کے بارے میں ماہرین کچھ زیادہ پرامید نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے