طاہر شاہ نے ویلنٹائن ڈے پر خصوصی گانا تیار کر لیا

جو حضرات اس ویلنٹائن ڈے پر بھی تنہا ہیں، وہ کڑھیں نہیں کیونکہ منفرد گلوکار طاہر شاہ نے ان کیلئے ایک خصوصی گانا تیار کر لیا ہے۔

(ویب ڈیسک) آئی ٹو آئی گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے منفرد گلوکار طاہر شاہ سوشل میڈٰیا صارفین کیلئے اب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

ان کی گلوکاری اور وضح قطع کو بہت مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اسی وجہ سے انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب طاہر شاہ ویلٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک نیا گانا پیش کرنے جا ر ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ویلنٹٓائن ڈے پر وہ ایک خصوصی گانا پیش کریں گے۔

ان کے مداح ماضی کی طرح ان کے اس گانے کو بھی پسند کریں گے اور انھیں پذیرائی دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے مداحوں کیلئے یہ ویلنٹائن گفٹ جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔

طاہر شاہ کے مداح ان کے ٹویٹ کے بعد گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے