جولی ایل ایل بی 2 : ‘اکشے کمار نے مجھ سے 10 گنا بہتر کام کیا’

بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ‘جولی ایل ایل بی 2’ کو حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جس کے پہلے حصے میں اداکار ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹس تھیں کہ ارشد وارثی کو اکشے کمار کی فلم میں مرکزی کردار کی خبر خاص پسند نہیں آئی، تاہم انہوں نے ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے فلم ‘جولی ایل ایل بی 2’ میں ان سے 10 گنا بہتر اداکاری کی۔

48 سالہ ارشد وارثی نے فلم ‘جولی ایل ایل بی’ میں مزاحیہ وکیل کا کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد اکشے کمار نے بھی دوسرے حصے میں اس ہی کردار کو ادا کیا۔

اس حوالے سے ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال سے جولی ایل ایل بی 2 بہت اچھی فلم ہے، اسے دیکھنے میں مزہ آئے گا’۔

اکشے کمار نے بھی ارشد وارثی کی تعریف کا ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا۔

فلم ‘جولی ایل ایل بی 2’ میں ہما قریشی، سہورب شکلا اور انو کپور نے بھی اہم کردار ادا کیے۔

فلم 10 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے